0
Wednesday 25 Apr 2018 10:45

خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ 8 مزدور جاں بحق

خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ 8 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مزدور جاں بحق جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کالا خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا، دھماکے سے کان میں موجود 8 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کے وقت کان میں مزدور کام کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے 8 مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال 21 اکتوبر کو صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کان میں پھنسے 7 کان کنوں کی لاشیں اور 1 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سے 1 کا تعلق افغانستان جبکہ باقی سوات اور اپر دیر کے رہائشی تھے۔
خبر کا کوڈ : 720359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش