0
Friday 27 Apr 2018 20:08

پشاور پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں جرائم پیشہ گرفتار

پشاور پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں جرائم پیشہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، جبکہ دیگر کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور قمار بازی میں مصروف ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، منشیات سمگلروں، ہوائی فائرنگ کرنیوالوں، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں چلانے والوں اور غیر رجسٹر کرایہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لنڈی ارباب میں زیر تعمیر مکان سے 6 قمار بازوں ذیشان، رضوان، ثناءاللہ، ملک فرہان، نذیر اور چن گل کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 6000 روپے اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے۔ گلبہار پولیس نے ملزم آصف ولد سلیم کو گرفتار کرکے ایک کلو چرس برآمد کی۔ پھندو پولیس نے ملزم اسماعیل ولد نور زادہ کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ پشتہ خرہ پولیس نے نوے کلے کے رہائشی شمشاد ولد گلاب خان کو 1800 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، چمکنی پولیس نے ملزم خان محمد عرف خانے کو گرفتار کرکے 2 کلو چرس برآمد کرلی۔ تھانہ آغہ میر جانی شاہ کی حدود سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان اسفندیار ولد امیر، علی رضا ولد محمد اشفاق کو 30 بور پستول سمیت، جواد ولد احمد کو 30 بور اور شیراز ولد ایوب خان کو 9mm پستول سمیت گرفتار کیا گیا، خان رازق پولیس نے ملزم رئیس ولد عمر گل کو 6 کاٹن پٹاخے سمیت گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں 45 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18 پستول، تین کلاشنکوف، تین بندوق، ایک ریپیٹر، 6 بوتل شراب برآمد کرلی۔ اسی طرح 26 غیر رجسٹر کرایہ داروں اور 20 بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں چلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 720875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش