0
Tuesday 1 May 2018 16:36

سیاسی بحران پیدا کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، علامہ ساجد میر

سیاسی بحران پیدا کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، علامہ ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جب تک ایک دوسرے کو فتح کرنے میں مصروف رہیں گے ملک ترقی نہیں کرے گا، ملک میں کسی دباؤ کی بنیاد پر بعض فیصلے عجلت میں کئے جا رہے ہیں، جب تک مملکت خداداد پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک خوشحالی نہیں آسکتی، ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ایک فضا بنائی جا رہی ہے کہ جمہوریت سے آمریت بہتر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ابن قاسم اسلامی بوسن روڈ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس ملتان ضلعی و شہری کابینہ و عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہاں کا کلچر ہے کہ آج ہر جگہ ایک دوسرے کو کرپشن اور چور چور کہنے کی روش چل پڑی ہے؟ یہ بین الاقوامی سازش ہے، ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں، اگر اسلامی قوانین کے نفاذ کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے کہ ملاازم لایا جا رہا ہے، لیکن بیرونی طاقتیں یاد رکھیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں اسلام ہی آئے گا، کوئی امریکی یا یہودی ازم نہیں آسکتا۔ اجلاس سے ضلعی امیر مولانا شریف چنگوانی، ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ، حافظ عبدالمجید، قاری عطا اللہ عزیز، علامہ خالد محمد ندیم، رانا دلدار، قاری بلال و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 721727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش