0
Thursday 10 May 2018 23:06

جنوبی افریقا، ڈربن کی مسجد امام حسینؑ میں چاقو سے حملہ، امام سمیت تین افراد شہید

جنوبی افریقا، ڈربن کی مسجد امام حسینؑ میں چاقو سے حملہ، امام سمیت تین افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 3 افراد نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔ ریڈیو جنوبی افریقا نے مسجد پر حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 723787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش