0
Friday 11 May 2018 12:02

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (س) میں منقطع رابطے بحال

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (س) میں منقطع رابطے بحال
اسلام ٹائمز۔ سینٹ الیکشن میں مولانا سمیع الحق کی شکست کے بعد دونوں جماعتوں کے منقطع ہونے والے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ جمیعت علماء اسلام (س) کے صوبائی سرپرست مولانا عبد الواحد خطیب نے وزیراعلٰی پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دونوں جماعتوں کے انتخابی اتحاد کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلٰی ہفتہ کے روز مولانا سمیع الحق کے ساتھ ملاقات کریں گے جس کے بعد عمران خان کے ساتھ ملاقات بھی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (س) کے صوبائی سرپرست اعلٰی مولانا عبد الواحد خطیب نے ضلع ہنگو کے رہنما اور پی کے 84 کے متوقع امیدوار مولانا عبدالرفیع کے ہمراہ گذشتہ روز وزیراعلٰی پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات کی، جس میں اگلے عام انتخابات میں دونوں جماعتوں کے انتخابی اتحاد کے امکانات پر بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں برف پگھل گئی جس کے بعد پرویز خٹک، اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے ساتھ ملاقات کرکے معاملات آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعلٰی اس حوالہ سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے ان کو صورتحال سے آگاہ کریں گے جس کے بعد دونوں جماعتوں کی قیادت میں باضابطہ ملاقات بھی ہوگی، جس میں انتخابی اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ پر بات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 723848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش