0
Tuesday 15 May 2018 20:53

نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانات کی نشرواشاعت پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی جانب سے قرار داد اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے پاس جمع کرائی گئی۔ قرار داد کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملکی مفاد کے خلاف انگریزی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کی مذمت کی گئی ہے، نواز شریف کا بیان ریاست سے غداری ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے وفاقی حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانات کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشرواشاعت پر پابندی لگائے اور صوبائی اسمبلی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کرکے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی سفارش کرے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے بھی نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 724985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش