0
Wednesday 16 May 2018 00:36

اسرائیلی مظالم کا سدباب مسلم امہ کے اتحاد اور مشترکہ موقف سے ہی ممکن ہے، ثاقب اکبر

ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی آج 16 مئی 2018ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
اسرائیلی مظالم کا سدباب مسلم امہ کے اتحاد اور مشترکہ موقف سے ہی ممکن ہے، ثاقب اکبر
اسلام ٹائمز۔ ستر برس گزرنے کے بعد آج بھی فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنے کے لئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور ان کا قاتل دنیا میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کی گود میں بیٹھا خون مسلم سے کھیل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے، جس نے عین یوم النکبۃ کے روز اپنا سفارتخانہ بیت المقدس میں منتقل کیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کے یہ اقدامات انسانی ضمیر اور عالمی امن کے اداروں کے لئے ایک چیلنج ہیں۔ مسلم امہ کے حکمرانوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور اس مسئلہ کے حوالے سے موثر اقدامات لینے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کا سدباب مسلم امہ کے اتحاد اور مشترکہ موقف سے ہی ممکن ہے۔ ثاقب اکبر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان آج مورخہ 16 مئی 2018ء کو علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت اسی مسئلہ کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس میں لیاقت بلوچ، علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ عبدالجلیل نقشبندی، آصف لقمان قاضی، مفتی گلزار احمد نعیمی، قاضی ظفر الحق، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ امین شہیدی  علامہ اصغر عسکری، خالد محمود عباسی، شوکت سلفی، ڈاکٹر محمد نقوی اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس کونسل کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 725026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش