0
Sunday 20 May 2018 13:31

بلوچستان میں غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ زور و شور سے جاری

بلوچستان میں غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ زور و شور سے جاری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خصوصاً سوراب سے کوئٹہ اور خضدار تک قومی شاہراہ مکمل طور پر غیر محفوظ بنتی جا رہی ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں نیلی پک اپس اور ہر قسم کی کار گاڑیوں میں سلز اور مشکیزہ نما ٹینکیوں میں سینکڑوں لیٹر ڈیزل یا پیٹرول لاد کر مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ ان گاڑیوں میں غیر معمولی اضافے سے قومی شاہراہ مکمل طور پر غیر محفوظ بنتی جا رہا ہے۔ جوں جوں ان گاڑیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اسی نسبت سے حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گذشتہ دو دن کے دوران سوراب میں ڈیزل سے لوڈ کار الٹنے اور آگ بھڑکنے سے جھلس کر دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ہفتے کو مستونگ کے علاقے میں ہی کار اور منی بس میں ٹکر سے کار مکمل تباہ اور منی بس کو نقصان پہنچا، تاہم معجزانہ طور پر انسانی جانوں کا نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی سی پیک کا اہم حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی طرز کی قومی شاہراہ ہے، جس پر چھوٹی بڑی ہزاروں گاڑیاں روزانہ سفر کرتی ہیں۔ سڑک کی گنجائش پہلے سے کم جبکہ ٹریفک کا حجم بہت زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 726023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش