0
Sunday 20 May 2018 19:26

ہنگو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹائم بم ناکارہ بنا دیا گیا

ہنگو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹائم بم ناکارہ بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں پولیس نے دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے شہر میں جامع فیض اللہ مسجد کے قریب نصب شدہ مارٹر گولہ بم ناکارہ بنا دیا۔ مارٹر گولہ بم مسجد کے قریب نانبائی کی دکان میں میز کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلو م شرپسندوں نے مارٹر گولے کو ڈیٹیونیٹر، پریما کارڈ اور سیفٹی فیوز جیسے آلات سے منسلک کرکے ٹائم بم کی صورت میں جامع محمد فیض اللہ کے قریبی نانبائی کی دکان میں میز کے نیچے ایک شاپر میں چھپا کر رکھا ہوا تھا، جوکہ پھٹ جانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا باعث بن سکتا تھا۔ تاہم خفیہ اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا اور علاقے کو دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچا لیا۔
خبر کا کوڈ : 726117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش