0
Thursday 24 May 2018 19:10

تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری کی بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت

تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری کی بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سے مستعفیٰ ہونے والی بانی رہنما فوزیہ قصوری نے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری نے گزشتہ روز  تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور آج وہ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔ پاکستان ہاؤس کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے فوزیہ قصوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوزیہ قصوری کی پی ایس پی میں شمولیت سے پارٹی کے نظریئے کو طاقت ملی ہے، لوگ درست اور غلط کی تمیز کرکے ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وقت حق کی آواز بلند کرنے کی کوشش کی، جب سچ بولنے کی سزا موت تھی اور آج صحیح راستہ دیکھ کر لوگ ہماری طرف آ رہے ہیں، پاکستان کے مظلوم لوگ ہماری طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی منحرف بانی رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی اور پورے خلوص کے ساتھ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور گزشتہ روز پی ٹی آئی کو اپنے مقصد سے پھرنے کی وجہ سے چھوڑ دیا، آج سے میری فیملی پاک سرزمین پارٹی ہے۔
خبر کا کوڈ : 727118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش