0
Friday 1 Jun 2018 16:53

سندھ کی سیاست میں ہلچل، تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں انتخابی اتحاد ہوگیا

سندھ کی سیاست میں ہلچل، تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں انتخابی اتحاد ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی آگئی، پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں انتخابی اتحاد ہوگیا، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا، صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے بھی شیڈول کا اعلان کر دیا، سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کردی، کہیں رہنماء اپنی سابقہ جماعتیں چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں جا رہے ہیں، تو کہیں سیاسی جماعتیں انتخابی اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔ سندھ میں تہلکہ خیز تبدیلی آگئی، تین بڑے پیر ایک ہوگئے، پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اتحاد ہوگیا، نئے گٹھ جوڑ نے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم جمیل الزمان اور پیر نور محمد شاہ جیلانی نے ہاتھ ملا لئے۔ عمرکوٹ سے مخدوم سعید الزمان قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار ہوں گے، اسی نشست پر 2013ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے الیکشن لڑا تھا، شاہ محمود قریشی عمر کوٹ کی نشست پر پیر نور محمد شاہ جیلانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ سندھ کی اہم سیاسی شخصیت پیر نور محمد شاہ جیلانی نے بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 728792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش