0
Friday 1 Jun 2018 18:19

ڈاکٹر عاصم حسین کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا بڑا اعلان

ڈاکٹر عاصم حسین کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا بڑا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر پیٹرولیم اور جیالے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جو گواہ کی عدم حاضری کے باعث 9 جون تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بڑا اعلان بھی کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں، نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ان کے کیس میں سمجھوتہ ہو جائے گا۔ دوسری جانب ایک بار پھر ڈاکٹر عاصم نے 12 جون سے 10 جولائی تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کردی، عدالت نے نیب سے درخواست پر جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 728804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش