0
Tuesday 26 Jun 2018 14:29

بھاجپا لیڈر لال سنگھ کی صحافیوں کو دھمکی، ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا برہم

بھاجپا لیڈر لال سنگھ کی صحافیوں کو دھمکی، ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا برہم
اسلام ٹائمز۔ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے بی جے پی کے لیڈر لال سنگھ کی طرف سے کشمیر کے صحافیوں کو دھمکی ارسال کرنے کی کڑی الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کشمیر کے گورنر این این ووہرا پر زور دیا ہے کہ وہ لال سنگھ کے خلاف قانون کے مطابق کڑی کارروائی کریں۔  ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے بتایا کہ سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیراعلٰی سید شجاعت بخاری کے بہیمانہ ہلاکت کے موقعہ پر بی جے پی لیڈر کی دھمکی انتہائی قابل مذمت ہے۔ گلڈ نے گورنر این این ووہرا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کشمیر میں کام کررہے صحافیوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ گلڈ نے بتایا کہ کشمیر کے صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو انجام دینے کے لئے بی جے پی لیڈر کی طرف صحافیوں کو شہید شجاعت بخاری جیسے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنے جیسی دھمکیاں انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

گلڈ کے مطابق بی جے پی لیڈر کی اس طرح کی دھمکیوں سے واضح ہوتا ہے کہ موصوف آزاد صحافت کے بالکل خلاف ہے اور اس طرح موصوف ریاست جموں و کشمیر میں صحافیوں پر حملوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی گورنر سے مانگ کی ہے کہ موصوف کی اشتعال انگریز بیان بازی کو سنجیدہ نوٹس لیا جائے، جس کے ذریعے انہوں نے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی بھرپور کوشش کی۔ گلڈ نے ریاستی گورنر سے مانگ کی ہے کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گلڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو مذکورہ لیڈر کی زبان کو لگام دے کر اُن کی سرزنش کرنی چاہیے اور ان کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لاکر انہیں اپنے بیان سے منہ موڑ کر اپنے کئے پر معافی مانگنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 733682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش