0
Sunday 1 Jul 2018 10:53

لاہور، اسلامی تحریک نے متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم شروع کر دی

لاہور، اسلامی تحریک نے متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں اسلامی تحریک کی جانب سے این اے 130 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار لیاقت بلوچ کی انتخابی مہم شروع کر دی گئی۔ اسلامی تحریک کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 کے مختلف علاقوں میں پینافلیکس، پوسٹرز اور سٹیکرز لگا دیئے گئے ہیں۔ اسلامی تحریک کی جانب سے لگائے گئے پینا فلیکس پر امیدوار لیاقت بلوچ کی تصویر نمایاں ہے جبکہ بالائی سطح پر علامہ ساجد علی نقوی جبکہ زیریں حصے میں اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی اور سینئر رہنما قاسم علی قاسمی کی تصویر پرنٹ کی گئی ہے جبکہ اسلامی تحریک کی جانب سے آویزاں کئے گئے بینرز پر مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، پروفیسر ساجد میر، پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ عارف واحدی کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ اسلامی تحریک کی اس انتخابی مہم  میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک میں حقیقی تبدیلی، نظام مصطفٰی(ص) کے نفاذ اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے انتخابی نشان ’’کتاب‘‘ کو ووٹ دیں۔
خبر کا کوڈ : 734816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش