0
Monday 2 Jul 2018 00:55

ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، نواز شریف

ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ساری توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی طرف ہے۔ لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو جان بوجھ کر ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملتان میں ہمارے ایم پی اے کے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے، راجن پور کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ٹکٹ واپس کرائے گئے، یہ سب خبریں میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچی کیوںکہ میں اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث سارا دن اسپتال میں ہوتا ہوں۔

نوازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ ساری توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی جانب کردیا گیا ہے، پاکستان انتہائی افسوناک صورتحال سے گزر رہا ہے اور افسوس ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔
خبر کا کوڈ : 735031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش