0
Sunday 22 May 2011 14:33

شہید صحافت عظمت علی بنگش کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پس پشت ڈال دیئے گئے، سرور علی بنگش

شہید صحافت عظمت علی بنگش کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پس پشت ڈال دیئے گئے، سرور علی بنگش
کوہاٹ:اسلام ٹائمز۔ شہید ہونے والے شیعہ صحافی کے گھرانے کو اب تک اعلان شدہ مراعات نہ مل سکیں۔ جسں کا اندازہ شہید صحافت عظمت علی کے والد کی طرف سے میڈیا کی وساطت سے حکام کے نام بھیجے گئے کھلے خط سے لگایا جاسکتا ہے۔ جس میں اس نے ایک سال پہلے (18 اپریل 2010ء کو ) کوہاٹ کے علاقے کچہ پکہ کے مقام پر، اورکزئی ایجنسی کے متاثرین کے لئے قائم کیمپ میں صحافتی ذمہ داریوں کے دوران شہید ہونے والے اپنے صحافی فرزند شہید صحافت عظمت علی بنگشں کے گھرانے کے ساتھ روا رکھے جانے والی ناانصافیوں، حکام کی لاپرواہی اور جھوٹے وعدوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔
وہ لکھتے ہیں کہ اسکے فرزند نے صحافت کے سلسلے میں دور دراز اور خطرناک قبائلی علاقوں میں جا کر اپنے متعلقہ میڈیا گروپ کے لئے اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ انہی خدمات کے صلے میں بیٹے کی شہادت کے بعد ایک ہفتے تک حکومتی اہلکاروں سمیت متعلقہ میڈیا گروپس نے فاتحہ خوانی کے لئے آتے رہے اور اخباری بیانات و پی ٹی وی کے ذریعے شہید صحافت عظمت علی بنگشں کے گھرانے کے لئے مراعات و پیکجز کا اعلان کیا۔ لیکن افسوسں صد افسوسں کہ ایک سال گزرنے کے باوجود نہ ہی تو ان اعلانات پر عمل درآمد ہوا اور نہ ہی کسی نے پھر پوچھنے کی زحمت کی۔
انہوں نے حکومتی اور پی آئی اے کے اعلٰی حکام سے میڈیا کی وساطت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب میں جو کہ شہید صحافت کے گھرانے کا واحد کفیل ہوں، پی آئی اے میں کیٹرنگ آفیسر کے عہدے سے 30 جون 2011 کو ریٹائر ہو رہا ہوں، چنانچہ میرے بے روزگار بیٹے اور شہید عظمت علی بنگشں کے بھائی نوید علی بنگش کو میری جگہ پی آئی اے میں ملازمت دی جائے، تاکہ شہید صحافت کے گھرانے کی کفالت کا سلسلہ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ریٹائر ہونے والے افراد کی جگہ ان کے بچوں کو ملازمت دینے کی روایت موجود ہے، تاہم انہیں  خدشہ ہے کہ کہیں شہید صحافت کے گھرانے کے ساتھ ہونے والے دوسرے جھوٹے وعدوں کی طرح اس سلسلے میں بھی ہمارے ساتھ دھوکہ نہ ہو جائے۔ چنانچہ پی آئی اے کے اعلٰی حکام اور متعلقہ وزیر اور محکمہ شہید صحافت عظمت علی بنگشں کے والد بندہ سرور علی بنگش کے ریٹائرمنٹ سے پہلے شہید عظمت علی بنگشں کے بھائی نوید علی بنگش کی پی آئی اے میں ملازمت کا نوٹیفکشن جاری کرے۔
خبر کا کوڈ : 73592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش