0
Sunday 8 Jul 2018 21:10

لاہور میں اگلے 48 گھنٹوں کیلئے ریڈ الرٹ، شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

لاہور میں اگلے 48 گھنٹوں کیلئے ریڈ الرٹ، شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے لاہور کی سیکورٹی کو اگلے 48 گھنٹے کے لیے ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔ تمام افسران کو ہر 6 گھنٹے بعد سیکورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری  کر دیئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کلیم امام کی جانب سے سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں اور تمام افسران پٹرولنگ کے دوران ڈویژنز میں اہلکاروں اور افسران کی ڈیوٹیاں بھی چیک کریں۔ آئی جی نے احکامات دیئے کہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کریں ساتھ ساتھ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کو الرٹ کیا جائے ۔آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہر 6 گھنٹے کی پرفارمنس رپورٹ بھی اگلے اڑتالیس گھنٹے تک بھجوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 736562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش