0
Monday 9 Jul 2018 14:14

مردان کی 4 سالہ اسماء کو زیادتی کیبعد قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا

مردان کی 4 سالہ اسماء کو زیادتی کیبعد قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مردان میں زیادتی کے بعد 4 سالہ سماء کو قتل کرنے والے مجرم محمد نبی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنا دی۔ یاد رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بچی کے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ دوسری جانب بچی کے قتل کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے 145 افراد کے ڈی این اے کے نمونے پنجاب فرانزک لیب بھیجے اور بچی کا ڈی این اے میچ ہونے کے بعد مجرم محمد نبی کو گرفتار کر کے 7 فروری کو اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس موقع پر آر پی او مردان نے بتایا تھا کہ 15 سالہ محمد نبی مقتولہ کا قریبی رشتہ دار اور ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔ آر پی او کے مطابق محمد نبی نے بچی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 736716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش