0
Thursday 12 Jul 2018 18:29

لاہور کے تمام داخلی راستوں پر رینجرز کے اہلکار پہنچ گئے، شہر کی سکیورٹی سخت

لاہور کے تمام داخلی راستوں پر رینجرز کے اہلکار پہنچ گئے، شہر کی سکیورٹی سخت
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ شہر کے تمام داخلی راستوں پر رینجرز اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ شہر کے پانچوں داخلی راستوں پر دس دس رینجرز اہلکار تعینات رہیں گے۔ لاہور پولیس نے کنٹینرز بھی داخلی راستوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ راوی پل، سگیاں پل، شیرا کوٹ، ٹھوکر نیاز بیگ اور گجومتہ کو آج رات ہی سربمہر کر دیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکار الیکشن تک ناکوں پر تعینات رہیں گے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی  پی اوز کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جائے اور سیاسی شخصیات کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ آئی جی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ انتخابی ریلیاں نکالنے کیلئے تین روز قبل اجازت لینا لازم ہوگا، بغیر اجازت کوئی ریلی نہیں نکالنے دی جائے۔ انہوں نے مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سیاسی اجتماعات پر حملوں کے خدشات موجود ہیں اس لئے پولیس چوکس رہے اور مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔
خبر کا کوڈ : 737336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش