0
Friday 13 Jul 2018 17:34

الیکشن 2018ء پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریگا، علامہ مقصود ڈومکی

الیکشن 2018ء پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریگا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ الیکشن 2018ء پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریگا، محب وطن اور مخلص قیادت کا برسرِ اقتدار آنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم ڈبلیو ایم کرپشن اور دہشتگردی سے پاک پاکستان کیلئے انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑے گی، کراچی کے مختلف حلقوں سے ہم نے امیدوار انتخابی دنگل میں اتارے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری، لوٹ مار اور دہشتگردی نے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، سابقہ حکومت نے قومی اداروں کی سلامتی و استحکام کے خلاف سنگین اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انقلابی تبدیلوں کیلئے باریاں بدلنے والی جماعتوں کا راستہ روکنا ہوگا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا بوگس دعوے کرنے والے حکمرانوں نے عوام کو دھوکے سے سوا کچھ نہیں دیا، پانچ سال لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نعرے پر حکومت کرنے والی مسلم لیگ (ن) اگلا الیکشن بھی اسی کھوکھلے نعرے کی بنیاد پر لڑنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پر گذشتہ دس برس سے حاکم جماعت نے عوام کو پینے کا صاف پانی، صحت کی سہولیات اور اعلیٰ معیار تعلیم بھی فراہم نہ کیا، آج پھر عوام کو پرانے وعدوں کے ذریعے بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں پاکستان کے غیور و بیدار عوام کرپٹ اشرافیہ کو مسترد کرکے محب وطن امیداروں کو ووٹ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 737553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش