0
Saturday 14 Jul 2018 11:47

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 5 دہشتگرد گرفتار

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 5 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے بورڈ بازار میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ جہاں پر کارروائی کے دوران داعش کے مبینہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان سے مختلف نوعیت کے حساس نقشے اور موبائل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کر لئے۔ ان دہشت گردوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں جنہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 737658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش