0
Saturday 21 Jul 2018 18:55

لاہور، ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور، ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149 کے امیدوار زبیر خان نیازی کے ہمراہ یو سی 65 ساندہ روڈ پیلی بلڈنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ حسن رضا ہمدانی رہنما مجلس وحدت مسلمین لاہور، حسن رضا نقوی، اخلاق جعفری، جاوید زیدی، ظفر رضا نقوی، نصرت نقوی، اختر علی خواجہ، منظور جعفری و دیگر رہنما موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان تحریک انصاف اور این اے 125 سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے، قوم کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کرنیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اور وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے، کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کر رکھی ہیں، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا اور اربوں پتی بنے گے، (ن) لیگ نواز شریف اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی کرپشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہو سکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہو چکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔ بعدازں ڈاکٹر یاسمین راشد سے جمعیت علماء اسلام نیازی اور جمعیت علماء اسلام نورانی گروپ کے علماء غلام شبیر قادری اور ڈاکٹر امجد چشتی نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 739150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش