0
Sunday 22 Jul 2018 15:11

لاہور، زمان پارک میں عمران خان کے گھر پر سکیورٹی لگا دی گئی

لاہور، زمان پارک میں عمران خان کے گھر پر سکیورٹی لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کے انکشاف کے بعد ان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو اطلاعات ملی تھیں کہ دہشت گرد لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر حملہ کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سپیشل برانچ کے اہلکار بھی علاقے میں موجود ہیں۔ زمان پارک آنے جانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ علاقے کے داخلی راستوں پر بھی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے بعد لاہور شہر میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ڈولفن اور پیرو فورس کو بھی چوکس رہنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 739446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش