0
Tuesday 24 Jul 2018 15:34

جھوٹے مقدمات ختم، پولیس عوام کے درمیان فاصلے کم کریں گے، جہانگیر ترین

جھوٹے مقدمات ختم، پولیس عوام کے درمیان فاصلے کم کریں گے، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کو اپنے اثاثہ جات کے ثبوت پیش نہ کرنے پر سزا دی گئی، اب اس کے حواریوں کی باری ہے جنہوں نے عوام پرمظالم ڈھائے ہیں، تمام ظالم اب اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں، 25جولائی کے بعد ایسی حکومت قائم کریں گے جہاں پر غریب کی عزت ہوگی، میں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، جہانگیر خان ترین نے کہا کہ نون لیگ کے 70 ایم این ایز کو توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں لایا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں کم کریں گے، جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ہوگا، صحت، تعلیم، صاف پانی اور بے روزگاری پر سب سے پہلے توجہ دی جائے گی، عوام کو بنیادی حقوق ہر صورت دلائیں گے اور میں تاحیات لودھراں کی خدمت کرتا رہوں گا، چاہے الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں انشااللہ عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں، 25 جولائی کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، اس موقع پر سید رضا شاہ گیلانی ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف، رانا اعجاز احمد نون اور حاجی محمد عمران نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 739973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش