0
Tuesday 24 Jul 2018 20:32

مانسہرہ، اے این پی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار وقارالملک کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ، اے این پی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار وقارالملک کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پی کے 34 مانسہرہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار وقارالملک کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے مین چار افراد جاں بحق جبکہ امیدوار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سردار وقارالملک گزشتہ شب مانسہرہ کے دوردراز عللاقے جانگلی سے الیکشن مہم کے خاتمے کے بعد واپس مانسہرہ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں سردار وقار الملک سمیت دو افراد  زخمی ہوئے جنہیں فوری طور ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ پی کے 34 میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر لالا اورنگزیب یوسفزئی پارٹی کے نامزد امیدوار تھے جو کچھ روز قبل حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پا گئے تھے جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے والے سردار وقار الملک کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 740019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش