0
Friday 27 Jul 2018 15:57

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف فراہم کرنا اب عمران خان کی ذمہ داری ہے، طاہرالقادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف فراہم کرنا اب عمران خان کی ذمہ داری ہے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی عمران خان کو انتخابات میں فتح کی مبارکباد دی ہے لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن کے کیس کے حوالے سے انصاف کی تمام تر ذمہ داری اب صرف اور صرف عمران خان پر ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر میں عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تحریک انصاف مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنائے گی۔ اب ماڈل ٹاﺅن کیس میں فراہمی انصاف کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے۔ عمران خان نے کامیابی کے بعد قوم سے خطاب میں جو ایجنڈا پیش کیا ہے، میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔“
 
خبر کا کوڈ : 740539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش