0
Sunday 29 Jul 2018 00:13

پنجاب میں حکومت سازی کیلیے شہباز شریف نے رابطے تیز کردیئے

پنجاب میں حکومت سازی کیلیے شہباز شریف نے رابطے تیز کردیئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے رابطہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق گورنر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود سے رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں حکومت کا اتحادی بننے کی پیشکش کر دی۔ ٹیلی فونک رابطے میں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرنے پر بھی ہامی بھری جبکہ دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے لیے ساتھ ساتھ چلنے پر بھی اتفاق کیا۔

اسی ضمن میں (ن) لیگی رہنما و اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور ن لیگ کی جانب سے پارٹی کا پیغام پہنچایا جس کے بعد آج اسلام آباد میں ایاز صادق اور خورشید شاہ ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر اس ملاقات میں شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن بننے کے معاملات اور حکمت عملی پر بات کی جائے گی، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی مشاورت کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے جب کہ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کرنے والی جماعتوں کو حلف اٹھانے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 
خبر کا کوڈ : 740865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش