0
Friday 3 Aug 2018 21:48

ایف سی این اے میں ہنگامی اجلاس، تعلیم دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ایف سی این اے میں ہنگامی اجلاس، تعلیم دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چلاس میں چند تعلیمی اداروں پرشرپسندوں کی کاروائی کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈکوارٹر ایف سی این اے میں اعلٰی سطح کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ جس میں فوج، سول، پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر ریجنل آفس گلگت سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے کہ شرپسندوں اور اِن کے مددگاروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ اجلاس میں سکولوں کی فول پروف حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کسی بھی ایسی کاروائی کی صورت میں شرپسند عناصر اور ان کے مددگاروں کے خلاف بلا تفریق سخت سے سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ امن و امان کی صورتحال اور سکولوں کی حفاظت کو یقینی بنا کر تعلیمی ماحول کو محفوظ اور یقینی بنایا جا سکے۔ فوج، پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام متحد ہو کر شرپسندوں کو کیفرِکردار تک پہنچائیں گے۔ اجلاس میں تمام سکولوں اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
 
خبر کا کوڈ : 742229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش