0
Saturday 4 Aug 2018 10:07

سی پیک کے نام پر ملنے والے قرضے کو ہماری نسلیں بھی چکا نہیں پائینگی، سردار اختر مینگل

سی پیک کے نام پر ملنے والے قرضے کو ہماری نسلیں بھی چکا نہیں پائینگی، سردار اختر مینگل
اسلام ٹامز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ سی پیک کے نام پر اس ملک اور قوم کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے۔ نسلیں گزر جائیں گی، مگر قرضہ نہ چکا پائیں گے۔ بلوچستان کا مسئلہ کابینہ میں شامل ہونے سے نہیں، بلوچستان کی سیاست اور معیشت میں مداخلت بند کرنے سے حل ہوں گے۔ بلوچستان کے مسائل کو گولیوں سے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ خدارا بلوچستان کو تجربہ گاہ بنانے کے عمل کو روکا جائے۔ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر کیلئے پچاس لاکھ ڈالر سے زائد خرچ کئے جا رہے ہیں۔ گوادر میں اس وقت پانی اور بجلی موجود ہی نہیں۔ گوادر میں گھر کے باہر سے پانی کا گیلن چوری ہوتا ہے۔ 25 جولائی کے انتخابات پہلا الیکشن تھا اور نہ ہی آخری ہوگا۔ میں نے اس طرح کے الیکشن تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ پاکستان میں 1970ء کے الیکشن کے نتائج کو قبول کر لیا جاتا تو ملک مشکلات سے دوچار نہ ہوتا۔ نا دیدہ قوتوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے دیئے۔ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کو دھاندلی کا گینز ایورڈ ملنا چاہیئے۔ پولنگ کے دن ووٹنگ کے عمل کو جان بوجھ کر سست رکھا گیا۔ الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران امیدواروں کے ایجنٹس کو گنتی کے عمل سے باہر رکھا گیا۔ نتائج کہاں سے آ رہے تھے، کسی کو کوئی پتہ نہیں۔ بلوچستان کو پورے الیکشن دھاندلی کا 43 فیصد ملا۔

 
خبر کا کوڈ : 742254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش