0
Saturday 11 Aug 2018 08:41

سرینگر میں پرتشدد جھڑپیں، 5 نوجوان پیلٹ گن سے زخمی

سرینگر میں پرتشدد جھڑپیں، 5 نوجوان پیلٹ گن سے زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر میں قابض فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ نوجوان زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشانک بتائی جاتی ہے، جبکہ مزید چار نوجوانوں کی آنکھوں پر پیلٹ گن کے چھرے لگے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں نے فورسز پر سنگبازی کی، جبکہ فورسز اور پولیس نے بھی پیلٹ کا استعمال کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فورسز و پولیس کی کارروائی میں پانچ کمسن نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی بائیں آنکھ اور دائیں ٹانگ کے علاوہ بائیں بازو اور کندھے پر بھی پیلٹ لگے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش