0
Tuesday 14 Aug 2018 07:05

پاکستان کی ساری سیاسی قیادت قابل احترام ہے، راجہ فاروق

پاکستان کی ساری سیاسی قیادت قابل احترام ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے پاکستان کی ساری سیاسی قیادت قابل احترام ہے، آزادکشمیر کے سیاستدانوں کو پاکستان کے سیاسی معاملات میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے سے گریز کرنا چاہیے، میری قیادت کے خلاف کوئی غلط بات کرے گا تو پھر مجھ سے بھی خیر کی توقع نہ رکھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے حسب روایت ممبران اسمبلی قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین، سردار صغیر چُغتائی، عبدالماجد خان اور دیگر کے سوالات اور توجہ دلائو نوٹسز کے جواب بھی دیئے، اجلاس میں سانحہ بنوں، کوئٹہ، پشاور سمیت مسلح افواج، مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دُعا کی گئی جبکہ سردار خان بہادر خان ایم ایل اے کی صحت یابی کیلئے بھی دُعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 744471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش