0
Thursday 16 Aug 2018 15:05
سیز فائر کیلئے مذاکرات

مصری حساس ادارے کے سربراہ کا تل ابیب کا خفیہ دورہ، اسرائیلی ذرائع

مصری حساس ادارے کے سربراہ کا تل ابیب کا خفیہ دورہ، اسرائیلی ذرائع
اسلام ٹائمز۔ صیہونی باخبر ذرائع نے فاش کیا ہے کہ مصر کی انٹیلیجنس آرگنائزیشن کے سربراہ عباس کامل نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ یہ سفر گذشتہ روز بروز بدھ کو کیا گیا ہے جس میں مصری حساس ادارے کے سربراہ نے صیہونی حکمرانوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سفر کا مقصد مصر کی جانب سے پیش کی گئی طولانی مدت سیز فائر کی پیشکش کے بارے میں مذاکرات کرنا ہے۔ اس پیشکش میں کہا گیا تھا کہ صیہونی حکومت اور اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان طولانی مدت سیز فائر کا معاہدہ طے پائے گا اور اس کے مقابلے میں غزہ کی پٹی کے محاصرہ کو نرم کیا جائے تاکہ اس خطے میں انسانی بحران سے نمٹا جا سکے۔
 
فلسطین کے بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری انٹیلیجنس کا سربراہ آج بروز جمعرات اسی مقصد کے تحت فلسطین کے علاقہ کرانہ باختری کا دورہ کرے گا جہاں وہ فلسطینی اتھارٹی کے چیئرمین محمود عباس سے ملاقات کرے گا۔ اسی دوران حماس اور جہاد اسلامی کی جانب سے بھیجے گئے دو وفود قاہرہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ جاری جھڑپوں کے اختتام کیلئے مذاکرات میں مصروف ہیں جبکہ اس معاہدے کیلئے مزاحمت کے وفود نے غزہ کی پٹی کے محاصرہ کو مکمل طور پر ختم کرنے اور امدادی کاروانوں کی علاقے میں آمد و رفت کے حوالے سے دی جانے والی آزادی کی شرائط مقرر کر رکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش