0
Saturday 18 Aug 2018 17:15

ملک سنوانے کیلئے ہر صورت محنت کرنا ہوگی، ڈاکٹرصہیب قدوس

ملک سنوانے کیلئے ہر صورت محنت کرنا ہوگی، ڈاکٹرصہیب قدوس
اسلام ٹائمز۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں جشن آزادی کے حوالے سے
تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر صہیب قدوس نے کہا کہ منزلیں ہمیشہ لگن اور جذبے سے ملتی ہیں، اس وقت خوش نصیبی کی بات یہ ہے کہ ہمارے تمام ادارے پارلیمان، عدلیہ، افواج پاکستان، دانشگاہیں اور میڈیا پاکستان کی قوم کو دنیا میں باوقار بنانے کے لیے اپنی حقیقی سمت کا تعین کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لیے ملک کو حاصل کیا گیا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کو ترقی کی طرف لے کر جائیں، مشکل کام کامیابی کی طرف لے جاتا ہے، ملک سنوانے کیلئے ہر صورت محنت کرنا ہوگی، شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام ہونے والی آزادی کی تقریب میں کوئز پروگرام اور کشمیر پر پرسوز خاکہ بھی پیش ہوا، شعبہ کی طلباء و طالبات اقصی عاصم، محمد یوسف، مہرین ظفر اور عروج فاطمہ نے یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں۔ ڈرامہ بھی پیش کیا گیا، جس میں عمر افتخار، محمد عیاض احمد اور نعمان مصطفی نے حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 745229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش