0
Friday 24 Aug 2018 16:31

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی موسم خوشگوار ہے اور بوندا باندی کے باعث عید کی خوشیوں کا مزا دوبالا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے موسم ابر آلود ہے، فرحت بخش ہواؤں کے ساتھ بونداباندی نے عید قرباں کا مزا اور بھی دوبالا کردیا ہے تاہم کراچی والوں کو بادلوں کے کھل کر برسنے کا شدت سے انتظار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا، کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی کی مناسبت سے دی گئی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں، تاہم سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ شہر بھر کی تمام بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور بازار آج بھی بند ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 745990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش