0
Thursday 26 May 2011 09:37

پاکستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دی، تربیتی عمل متاثر نہیں ہو گا، پینٹاگون

پاکستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دی، تربیتی عمل متاثر نہیں ہو گا، پینٹاگون
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون کے مطابق حکومت پاکستان کے مطالبے پر امریکا نے پاکستان سے اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دی ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان کرنل (DAVE LAPAN) نے ایک ای میل میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکا پاکستان میں تربیت دینے کیلئے موجود اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کر رہا ہے۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی اس کی خود مختاری کی واضح خلاف ورزی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسامہ کے خلاف آپریشن کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ بداعتمادی کی فضا موجود ہے۔ ان حالات میں اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان امریکا سے تعلقات پر نظرثانی کرے۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے تحریری مطالبے کے بعد سے پاکستان سے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دی ہے۔ یہ کمی پورے فوجی مشن میں سے محدود پیمانے پر ہو گی۔ تاہم اس سے پاکستان میں جاری تربیتی عمل متاثر نہیں ہو گا۔ کرنل ڈیو لیپن نے ٹرینرز کی کل تعداد تو نہیں بتائی تاہم کہا کہ فوجی مشن دو سو سے تین سو افراد پر مشتمل ہے۔

خبر کا کوڈ : 74640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش