0
Sunday 2 Sep 2018 21:47
ائیرڈیفنس کمانڈرز کی رہبر انقلاب سے ملاقات

جنگ کا احتمال نہیں ہے لیکن مسلح افواج کو تیاری جاری رکھنی چاہیئے، امام خامنہ ای

جنگ کا احتمال نہیں ہے لیکن مسلح افواج کو تیاری جاری رکھنی چاہیئے، امام خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع پر مامور اہم فوجی کمانڈرز نے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات آج اتوار کے روز انجام پائی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈرز موجود تھے۔ انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر نے ان کمانڈرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ یہ بیس انتہائی اہم ذمہ داریوں پر مامور ہے اور اگلے مورچوں پر ایران کے دشمنوں کے مقابلے میں مسلح افواج کا اہم حصہ جانی جاتی ہے۔
 
امام خامنہ ای نے فوجی کمانڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تجزیہ کے مطابق مسلح فوجی جنگ کا احتمال نہیں ہے لیکن اس کے باوجود مسلح افواج کو اپنی تیاری جاری رکھنی چاہیئے اور ہوشیار رہتے ہوئے انتہائی اعلی درجے کی مدیریت اور برق رفتاری کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت کے ساتھ اپنی افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کو جدید تقاضوں کے مطابق مہیا رکھنا ضروری ہے۔ آپ کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیئے کہ مسلح افواج کی تیاری کے سلسلے میں جتنی کوشش کریں گے آپ کے نامہ اعمال میں اتنی نیکیاں لکھی جائیں گی اور یہ کوشش عبادت شمار ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 747689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش