0
Tuesday 4 Sep 2018 10:30

دنیا کو مضبوط اور غیرجانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے، شی جن پنگ

دنیا کو مضبوط اور غیرجانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے، شی جن پنگ
اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کیلئے غیرجانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، جانبدارانہ رویوں اور عدم تحفظ نے عالمگیری سیاسی نظام کو نقصان پہنچایا ہے، تمام طرفین مل کر آزاد معشت کو پروان چڑھائیں، آج دنیا کو ایک مضبوط اور ایک غیرجانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کے دوران کیا۔ چینی صدر نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاسی میدان میں توازن اور اتحاد پیدا کرنے کیلئے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے اور یہ تمنا ہے کہ تمام طرفین تجارتی لین دین اور اس میں آسانی لانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ دنیا میں آزاد معیشت پروان چڑھ سکے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ افریقہ میں امن و امان اور ترقی میں تعاون کیلئے اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 747935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش