0
Tuesday 4 Sep 2018 18:45

وزیراعلٰی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اعلان کر دیا

وزیراعلٰی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اعلان  کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں قیام امن کیلئے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی، آئی جی پنجاب سید کلیم امام سمیت سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے صوبائی چیف کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان صوبے میں قیام امن کیلئے کوششیں کرے گی جبکہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بھی نظر رکھے گی۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے کمیٹی کا فعال ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطے کرے اور انہیں قیام امن میں کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 748022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش