0
Thursday 6 Sep 2018 22:53

تاحال مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی بھی نہیں ملی، وزیراعلیٰ سندھ

تاحال مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی بھی نہیں ملی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تاحال مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی بھی نہیں ملی، ہم کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جدوجہد ک ررہے ہیں اور وفاق کی جانب سے 1200 کیوسک پانی کی فراہمی سے یہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے 39ویں اجلاس کی تیاری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مفادات کونسل اجلاس میں سندھ کے اہم معاملات زیر التواء ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ زیر التواء معاملات کو حل کروائیں، ہم کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، وفاق سے کراچی کو 1200 کیوسک پانی فراہمی سے مسئلہ جلد حل ہو جائیگا، ہمیں تاحال سی سی آئی اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی بھی نہیں ملی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کیا ہے، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ بجلی کی فراہمی اور تقسیم کار کمپنیوں کیلئے قانون سازی پر غور، جبکہ توانائی اور سی پیک منصوبوں کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 748544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش