0
Sunday 9 Sep 2018 23:15

اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند

اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دو ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے اور اس دوران ہینڈ بل، پمفلٹ، پوسٹرز کی تقسیم پر بھی پابندی ہو گی۔ ڈبل سواری اور دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، شہر میں وال چاکنگ پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے جو 17 ستمبر کو ختم ہو جائے گی، تاہم اس میں توسیع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چاروں صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور اس حوالے سے وفاق کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، تاہم سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 749098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش