0
Friday 27 May 2011 19:38

آئمہ علیہم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی رہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، سید طہ الموسوی

آئمہ علیہم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی رہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، سید طہ الموسوی
سکردو:اسلام ٹائمز۔ آئمہ علیہم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی رہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، اگر عدالتیں اسی طرح مجرموں اور دہشت گردوں کو رہا کرتی رہیں تو پاکستان آگ کا گولا بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امام جمعہ جامعہ مسجد شگر سید طہ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی شان میں ہرزہ سرائی کرنے والوں کو عدالت کی جانب سے باعزت رہائی افسوس ناک ہے اور اگر پاکستان کی عدالتیں آزادی کے نام پر اس طرح کے گستاخ اہل بیت جیسے مجرموں اور دہشت گردوں کو آزاد کرتی رہیں تو مجرم سر عام جرم کرنے سے نہیں کترائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کوئی ذاتی دشمنی پر مبنی نہیں ہے بلکہ اُنہوں نے اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں کو چیلنج کیا ہے اور مقدس ہستیوں کی شان میں ہرزہ سرائی کی ہے، اگر گلگت بلتستان کی انتظامیہ فوری طور پر حالات کی نزاکت کو نہ سمجھے تو عوام کے غم و غصے پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا اور بلتستان جیسے پر امن علاقہ میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں گستاخان اہل بیت علیہم السلام نے بیرونی اشارے پر علاقے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور لوگوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے، یہاں کے غیور عوام اپنے عقیدے اور مذہب کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 74938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش