0
Tuesday 11 Sep 2018 21:10

بیگم کلثوم نواز نے مشرف کی آمریت کے کٹھن دور میں مسلم لیگ کو نئی توانائی بخشی، آفاق احمد

بیگم کلثوم نواز نے مشرف کی آمریت کے کٹھن دور میں مسلم لیگ کو نئی توانائی بخشی، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں آفاق احمد نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک باہمت اور باوقار خاتون تھیں، جنہوں نے ناصرف آمریت کو للکارا بلکہ جموریت کے تسلسل کیلئے مضبوط آواز بن کر ابھریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ جولائی 2000ء میں کاروان تحفظ پاکستان ریلی کے دوران بیگم کلثوم نواز نے جس ہمت و بہادری کا مظاہرہ کیا وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہرے لفظوں سے لکھے جانے کے قابل ہے، بیگم کلثوم نواز نے مشرف کی آمریت کے کٹھن دور میں مسلم لیگ کو نئی توانائی بخشی اور اس بات کا ثبوت دیا کہ پاکستانی عورت کو کبھی کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔

آفاق احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی اسیری اور بیگم کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کیلئے کٹھن لمحہ ہے، مہاجر قومی موومنٹ اس لمحہ میں شریف فیملی کے ساتھ ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بقاء کیلئے جو جدوجہد کی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شریف خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے آفاق احمد نے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو جواررحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین و صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 749481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش