0
Thursday 13 Sep 2018 17:11

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا گاؤں بادامی کلہ میں گشت کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے اسوقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں گشت کر رہے تھے، زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں میں نائیک رحمٰن ظفر، سپاہی سید جبار شاہ، سپاہی خرم، سپاہی علی رضا اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال منتقل کیا۔ بعدازاں علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گذشتہ برس ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا تھا اور اس آپریشن کا مقصد ملک کو اسلحے سے پاک کرنا اور دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ آپریشن میں شمالی وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تاہم بچے کُچے شرپسند عناصر کی جانب سے اب بھی حملے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 749853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش