0
Friday 14 Sep 2018 19:30
وزیراعظم خود سی پیک پر دوٹوک بیان دے کر کنفیوژن دور کریں

سی پیک کو متنازعہ بنانا عالمی ایجنڈا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سی پیک کو متنازعہ بنانا عالمی ایجنڈا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قومی قائدین ڈیم فنڈ کو انا نہیں بقا کا مسئلہ سمجھیں، وزیراعظم سی پیک معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کریں، تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، عمران خان خود سے وابستہ عوام کی توقعات ماند نہ پڑنے دیں، ریاست نو مور کرپشن کا دوٹوک فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت وعدے کے مطابق عوام کو ریلیف دے، نئے ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھے گی اس لئے حکومت غریب عوام پر نئے ٹیکس لگانے سے باز رہے، نئے ٹیکس امیر ترین افراد پر براہ راست لگائے جائیں، قوم امید بھری نظروں سے عمران خان کو دیکھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، سول حکومت اور پاک فوج کے مابین مثالی ہم آہنگی اور یگانگت خوش آئند ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چشم دید گواہ کو عدالت میں تھپڑ مارنے والے ملزمان کے وکیل کا لائسینس منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے، اتحاد امت کا عملی مظاہرہ وقت کا تقاضا ہے، نواسہ رسول کے پیغام اور فلسفہ شہادت کو سمجھنے، اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء بین المسالک ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اخوت، محبت، رواداری کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مثبت تبدیلی کی شدت سے منتظر ہے، وزیراعظم خود سی پیک پر دوٹوک بیان دے کر کنفیوژن دور کریں، سی پیک کو متنازعہ بنانا عالمی ایجنڈا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 750015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش