0
Saturday 15 Sep 2018 18:07

محرم الحرام میں آپسی بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جائے، آغا سید منتظر

محرم الحرام میں آپسی بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جائے، آغا سید منتظر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی ہدایت پر ایک اعلٰی سطحی تنظیمی وفد آغا سید منتظر مہدی، محمد اسحاق ڈار زونل سکریٹری نوگام، بشیر احمد ڈار زونل نائب صدر، سید سجاد موسوی، محمد قاسم ملہ، مشتاق احمد بوٹو، محمد یوسف ڈار وغیرہ نے علاقہ سوناواری کے اندرکوٹ، نوگام، زالپورہ، تلرزوہ، اوڑینہ، گامدو، شگن پورہ، اندکھلو، مدون وغیرہ دیہات کا تفصیلی دورہ کیا اور محرم الحرام کے تقریبات کے حوالے سے تنظیمی اراکین کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ آغا سید منتظر موسوی نے علاقہ سوناواری میں تنظیم کے اہتمام سے برآمد کئے جارہے جلوس ہائے عزاء کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے علاقہ سوناواری میں محرم الحرام کے دوران بنیادی سہولیات سے فقدان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اعلانات اور بلند بانگ دعوے سراسر گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر عزاداروں کی سہولیات کیلئے زبانی جمع خرچ کے بغیر ابھی تک کوئی بھی عملی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ آغا سید منتظر نے کہا کہ شیعہ اکثریتی علاقہ جات کے متعلقہ MLA حضرات نے محرم الحرام کے نام پر اپنی سرگرمیوں کو صرف تصویری نمائش اور میڈیا اعلانات تک محدود رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے صرف یقین دہانیاں کی جارہی ہے مگر عملی طور کسی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اراکین تنظیم سے تاکید کی کہ وہ محرم تقریبات کے پرامن اور پروقار انعقاد کے لئے ہمہ وقت مصروف خدمت رہیں اور آپسی اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو ہر قیمت پر قائم و دائم رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 750177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش