0
Tuesday 18 Sep 2018 16:54

ڈیرہ غازیخان میں 64 علماء ذاکرین کا داخلہ بند، خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان میں 64 علماء ذاکرین کا داخلہ بند، خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن وامان اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئے 64 علما، ذاکرین اور مقررین کے ضلع ڈیرہ غازیخان کی ریونیو حدود میں داخلے اور زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 46 علما کی ضلع بندی کی گئی ہے جن میں دیوبند مسلک کے 31 جن میں مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا اللہ نواز سرگانی، مولانا ریحان ضیا فاروقی، مولانا خادم حسین ڈھلوں، مولانا علی معاویہ، مولانا عبدالغنی، مولانا عالم طارق، مولانا عبدالخالق رحمانی، مولانا شہادت علی طاہر، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا محمدالیاس گھمن، مولانا معاویہ اعظم، مولانا سیف الرحمن درخواستی، مولانا طیب طاہر فاروقی، مولانا مسرور نوازجھنگوی، شیخ حاکم علی سابق ایم پی ا ے، مولانا انوارالحق عثمانی، مولانا عمر حیدر، جاوید اقبال، مولانا عبدالغفور جھنگوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا عبدالعزیز لال مسجد، ام حسان، مولانا خلیل احمد سراج، انجینئر اشفاق احمد، مولانا سلطان محمود ضیا، علامہ کفایت حسین نقوی، مولانا احسان اللہ، مولانا ریاض احمد جھنگوی، مولانا اشرف علی اور حسنین معاویہ، اہلحدیث مسلک کے عبدالعلیم یزدانی جھنگوی، بریلوی مسلک کے 5 علما جن میں عبدالحمید چشتی، شوکت علی سیالوی، مولانا یوسف رضوی، مولانا عطاءلمومن، مولانا خادم حسین رضوی، اہل تشیع مسلک کے نو علما ومقررین جن میں علامہ ساجد علی نقوی، علامہ حامد علی موسوی، مولانا محمد حسین ڈھکو، ذاکر مداح حسین شاہ، علامہ غضنفر عباس تونسوی، قاضی شاہ مردان، منور عباس، جعفر جتوئی، نزاکت عباس شامل ہیں، جن کے ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح 18 علما کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ان میں دیوبند مسلک کے 13 علما جن میں مولوی عبدالمتین، محمد عمر، مولانا یار محمد قیصرانی، مفتی عبدالرحمن خالد، انوار حیدر، قاری عنایت اللہ، لیاقت علی، محمد یوسف، عبدالروف، قاری رفیق احمد، مولانا غلام یاسین، مولانا عبدالغفور حقانی اور غلام طیب جبکہ اہل تشیع مسلک کے 5 علما و ذاکرین سجاد حسین، مظہر عباس، غلام عباس، ماسٹر غلام رضا اور ارشاد حسین شامل ہیں جن کی زبان بندی کی گئی ہے، یہ حکم فوری طو رپر نافذالعمل ہو کر محرم الحرام کے اختتام تک لاگو رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 750875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش