0
Wednesday 19 Sep 2018 21:19

پاراچنار شب نہم، مرکزی جلوس عزا مرکزی امام بارگاہ سے برآمد، روایتی راستوں پر گامزن

پاراچنار شب نہم، مرکزی جلوس عزا مرکزی امام بارگاہ سے برآمد، روایتی راستوں پر گامزن
اسلام ٹائمز۔ آج شب نہم کو شہدائے کربلاؑ کی یاد میں حسب روایت مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے رات 9:00 بجے برآمد کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں شہدائے کربلا کی یاد میں تین سو سے زائد امام بارگاہوں ميں عزاداری کے مجالس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے عزاداری کا جلوس برآمد ہوگيا ہے۔ پاراچنار شہرمیں شب نہم محرم الحرام کی مناسبت سے شہدائے کربلا کی یاد میں نکالا جانے والا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگیا ہے۔ جلوس میں ہزاروں عزادار جن میں بچے، جوان اور معذور افراد شامل ہیں۔ عزادار اپنے اپنے دستوں میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ علم، تعزیوں، تابوت اور شبیہہ ذوالجناح کے ہمراہ یہ ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر مقامی لوگوں اور پاک فوج کی جانب سے عزاداروں کے لئے چائے، شربت، یخنی اور پانی کی سبیلیں لگادی گئی ہیں۔ جلوسوں کی حفاظت کیلئے ضلع بھر ميں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہيں۔ پاک افغان سرحد کو بھی سیل کردی گئی ہے اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو شہر پہنچانے کیلئے خصوصی شٹل سروس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 751056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش