0
Tuesday 25 Sep 2018 19:42

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کے خلاف زیر سماعت العزیز یہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

نیب کی جانب سے درخواست واپس لینے کے لئے موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو دونوں ریفرنسز پر کافی کارروائی ہوچکی ہے جو مکمل ہونے کے قریب ہے، اس لئے معاملے پر غور کرنے کے بعد اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ اپیلیں واپس لینے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 752160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش