0
Tuesday 25 Sep 2018 23:55

کالا باغ سمیت کوئی نیا ڈیم نہیں بننے دینگے، ایاز لطیف پلیجو

کالا باغ سمیت کوئی نیا ڈیم نہیں بننے دینگے، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کالا باغ سمیت کوئی نیا ڈیم نہیں بننے دینگے۔ اپنے ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بننے نہیں دیںگے، کوئی بھی نیا ڈیم قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی نہیں، سمندر میں پانی نہ جانے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زمین زیر سمندر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سوکھ رہا ہے، 150 سال سے پانی پر لگنے والے ڈاکے اور زیر زمین پانی کا حساب دیا جائے، وفاق ڈاکو کینال چشمہ جہلم، تونسا پنجند اور گریٹر تھل کینال کو بند کروائے۔ دوسری جانب قومی عوامی تحریک کے مرکزی اعلان پر کالاباغ ڈیم اور افغانیوں، بنگالیوں اور دیگر غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو شناختی کارڈ دینے کے اعلان کے خلاف تیسرے دن بھی اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں کارکنان نے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس موقع پر رہنماﺅں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سندھ اور ملک دشمن منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افغانی، بنگالی، بہاری، برمی، ہندستانی، ایرانی اور دوسرے ممالک کے باشندے رہتے ہیں، غیر قانونی غیر ملکی دہشتگردی میں ملوث ہیں، ان بنگالیوں، بہاریوں، افغانیوں کو فوری طور پر اپنے ممالک بھیجا جائے اور مہاجر کیمپوں میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانیوں، بنگالیوں، بہاریوں اور دوسرے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینا بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 752200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش