0
Friday 28 Sep 2018 16:55

چلاس، تانگیر میں چچا، اسکی اہلیہ اور بیٹی کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

چلاس، تانگیر میں چچا، اسکی اہلیہ اور بیٹی کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس نے چچا، اس کی اہلیہ اور بیٹی کو زندہ جلانے والے ملزم کو کوہستان سے گرفتار کرلیا ہے، انتہائی مطلوب مجموعی طور پر 6 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ایس پی دیامر رائے محمد اجمل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اہم اشتہاری ملزم عبدالصدیق عرف بوشو کو دیامر پولیس کی ٹیم نے کوہستان میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا، ملزم نے 6 سے زائد افراد کو قتل کیا، ایس پی دیامر کا کہنا تھا کہ ملزم نے گذشتہ سال تانگیر کے علاقے میں اپنے سگے چچا، ان کی بیٹی اور اہلیہ کو گھر میں باہر سے تالہ لگا کر بند کردیا اور اس کے بعد آگ لگادی جس کے نتیجے میں تینوں بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے، اس کے علاوہ ملزم نے دو سال قبل غذر سے تعلق رکھنے والے اسماعیل نامی شخص کو قتل کردیا اور حال ہی میں تانگیر میں عبدالرؤف نامی شخص کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، ایس پی کے مطابق ملزم نے اہل علاقہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا تھا، ایس پی نے اہم ملزم کی گرفتاری میں کامیابی پر سٹی تھانہ چلاس کی پولیس ٹیم کو انعام سے بھی نوازا۔
خبر کا کوڈ : 752663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش